خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو ہانیہ عامر کا کرارا جواب، فیصل قریشی بھی دفاع میں آگئے

 پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے خواتین کی کامیابی کو سراہنے کے بجائے اس پر سوالات اٹھانے والے ناقدین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں اداکارہ نے اس رویے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بات کافی دلچسپ ہے کہ جب کوئی خاتون کامیابی حاصل کرتی ہے تو لوگوں کو اچانک برانڈز اور ان کی مارکیٹنگ کی تشویش ہونے لگتی ہے۔ ہانیہ عامر کا یہ ردِعمل اس وقت سامنے آیا جب کانٹینٹ کری ایئٹر معیز قاضی کی جانب سے مختلف برانڈز میں اداکارہ کو بطور ماڈل شامل کیے جانے پر سوال اٹھایا گیا تھا۔ دوسری جانب، سینئر اداکار فیصل قریشی نے بھی ایک پوڈ کاسٹ کے دوران ہانیہ عامر کا دفاع کرتے ہوئے ان کی مقبولیت اور تجارتی قدر کی حمایت کی ہے


بات کرتے ہوئے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہانیہ عامر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے لیے 20 لاکھ روپے معاوضہ طلب کیا، فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ہانیہ اس وقت ایک بڑی اسٹار ہیں جن کی مانگ ہر جگہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بڑا اور کامیاب برانڈ اپنی مصنوعات کی فروخت کے لیے ہانیہ کو استعمال کرنا چاہتا ہے، لہٰذا اگر وہ اپنے عروج کے دور میں 20 لاکھ روپے معاوضہ مانگتی ہیں تو یہ ان کا حق اور بالکل درست اقدام ہے

Comments

Popular posts from this blog

The Devil Wears Prada 2 2026) Hindi

Photos

Teacher wali video viral zip file me